دبئی (نمائندہ خصوصی) ابوظبی نائٹ رائیڈرز نے آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کے ایلیمینیٹر میں دبئی کیپٹلز کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل کی امیدیں برقرار رکھیں۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مائیکل پیپر اور فل سالٹ نے 122 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔ مائیکل پیپر نے 49 گیندوں پر 72 رنز 7 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے بنائے، فل سالٹ نے 34 گیندوں پر 43 رنز اسکور کیے۔ تاہم دبئی کیپٹلز نے نائٹ رائیڈرز کو 158 رنز تک محدود رکھا۔ محمد نبی نے 3 وکٹیں 25 رنز دے کر لیں ۔ جواب میں ناکام ٹیم108 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سنیل نارائن نے 12 رنز دے کر 3 شکار کیے۔