• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس بی کا ایتھلیٹکس فیڈریشن کو حتمی نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 107ملین کی حکومتی گرانٹس کے اخراجات کا اصل ریکارڈ فراہم نہ کرنے پرپاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حتمی نوٹس جاری کردیا ہے۔ نوٹس کے مطابق گزشتہ تین مالی سالوں کے دوران ایتھلیٹکس فیڈریشن 10 کروڑ 75 لاکھ روپے کی گرانٹس کے استعمال سے متعلق اصل ریکارڈ جمع کر انے میں ناکام رہی ہے، بارہا یاد دہانیوں کے باوجود دستاویزی ثبوت فراہم نہیں کیے ، مالی ریکارڈ کی عدم فراہمی پر مستقبل کی فنڈنگ روکنے سمیت سہولیات معطل کر دی جائیں گی اور متعلقہ قوانین کے تحت قانونی عمل میں لائی جائے گی ۔
اسپورٹس سے مزید