• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب ملک کی کمنٹری میں قسمت آزمائی، چند لیگز کھیلنے کے خواہاں

دبئی (عبدالماجد بھٹی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے باوجود کوچنگ کی جانب نہیں آنا چاہتے بلکہ چند انٹرنیشنل لیگز کھیلنے کا ارداہ رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی ٹیلی وژن مبصر کی حیثیت سے قسمت آزمارہے ہیں۔ ایک ماہ سے امارات میں وسیم اکرم، وقار یونس سمیت کئی اسٹارز کے ساتھ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کمنٹری کررہے ہیں۔ ان کے ساتھ ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک بھی چھوٹے بیٹ کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں تاہم اذہان فٹ بال کے زیادہ شوقین ہیں۔ شعیب ملک نے ایک نشست میں بتایا کہ جلد 45 سال کا ہوجاؤں گا، اب بھی فٹ ہوں اور منتخب لیگز کھیلنا چاہتا ہوں، کمنٹری کا تجربہ خوشگوار رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ میں نے اس لیگ کے علاوہ دنیا بھر کی لیگز کھیلی ہیں لیکن اس لیگ کا دیگر سے موازنہ مشکل ہے۔

اسپورٹس سے مزید