• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ورلڈ کپ میزبانی کیلئے آئی سی سی سے رابطہ کرینگے، محسن نقوی

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کئی سال پہلے دے دی جاتی ہے لیکن ہم ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی کے امیدوار ہیں، آئی سی سی سے رابطہ کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کے وقت تمام ٹیمیں پاکستان آئی تھیں۔ کوشش ہے کہ ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی ملے۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ اپنے موقف پر قائم ہیں کہ برابری کی بنیاد پر ہی بات ہوگی۔ مینز ورلڈ کپ کے حوالے سے کپتان سے کوئی بات نہیں ہوئی، کرکٹ کے معاملے کرکٹرز ہی دیکھ رہے ہیں۔ کراچی میں گراؤنڈز کے معاملے سے آگاہ ہوں۔ پورے ملک کے گراؤنڈز کے حوالے سے جلد اچھی خبر ملے گی، نیشنل اسٹیڈیم لاہور سے بھی بہتر ہوجائے گا ، اس کے بعد یہاں بھی لوگ آئیں گے۔

اسپورٹس سے مزید