دبئی(نمائندہ خصوصی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان ٹیم مارچ 2026میں ون ڈے اور مئی 2026 میں ٹیسٹ سیریز کیلئے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ قومی ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے 9 مارچ 2026 کو بنگلہ دیش پہنچے گی۔ میچز 12، 14 اور16 مارچ کو شیڈول ہیں ۔ پہلا ٹیسٹ 8 مئی، دوسرا 16 مئی سے ہوگا۔ پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے 4 مئی 2026 کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔ وینیوز کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہوم سیزن 2026 کا اعلان کر دیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم دو مرحلوں میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی ۔ نیوزی لینڈ ، ویسٹ انڈیز ، آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں بھی 2026 میں دورہ کریں گی ۔