دبئی (نمائندہ خصوصی) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ایشز ٹیسٹ اتوارسے سڈنی میں شروع ہورہا ہے۔ انگلینڈ نے آخری ٹیسٹ کیلیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ جس میںمیتھیو پوٹس اور شعیب بشیر کو طلب کرلیا ہے۔ ٹیم کے تین اہم فاسٹ بولرز مارک ووڈ، جوفرا آرچر اور گس ایٹکنسن کی غیر موجودگی میں میتھیو پوٹس کو موقع مل سکتا ہے۔ تاہم الیون کا فیصلہ پچ دیکھ کرکیا جائے گا۔