دبئی (عبدالماجد بھٹی) پاکستان کرکٹ بورڈ ملتان سلطانز کے معاملات پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو دینے پر غور کررہا ہے۔ معاملات طے ہونے کے بعد باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ترین کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز سے الگ ہونے کے بعد اس سال پی سی بی براہ راست ملتان سلطانز کے معاملات دیکھے گا۔8 جنوری کو اسلام آباد میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی سے قبل یہ بھی اعلان ہوجائے گا کہ ملتان کے معاملات کون سنبھالے گا۔ امکانات ہیں کہ نئی انتظامیہ آنے کے بعد محمد رضوان ملتان کی کپتانی سے محروم ہوجائیں گے۔ ادھر ذرائع کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم اسلام آباد پہنچ کر پی ایس ایل کے برانڈ ایمبیسڈر کا معاہدہ سائن کریں گے۔