• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات پر بھارت کو عالمی سطح پر ذلت ورسوائی کا سامنا ہے، امریکی اخبار

کراچی(نیوز ڈیسک)مؤقر امریکی اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کی تحقیقات پر بھارت کو عالمی سطح پر شدید ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق بھارت کی جانب سے اس قتل میں تعاون اور مستقبل میں اس طرح کی دہشتگردی نہ کرنے کی یقین دہانی کے بدلے میں کینیڈا کی تحقیقات ختم ہو جائیں گی۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے الزام نے جمہوریت کے علمبردار اور خود کو جمہوریت کی ماں کہنے والے بھارت کو بے نقاب کردیا ہے۔ وزیراعظم ٹروڈو کے پاس ٹھوس شواہد ہونے کے باعث کینیڈا کے قریبی اتحادیوں یعنی امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا نےان کی حمایت کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ بھارت کے بعد کینیڈا سکھوں کی آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک ہے، جہاں ساڑھے 7لاکھ سے زائد سکھ رہائش پذیر ہیں۔ ان میں سے ایک نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے خالصتان کے حامی رہنما جگمیت سنگھ وزیراعظم ٹروڈو کے گورننگ اتحاد میں جونیئر پارٹنر ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید