کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل کی 31 ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایوارڈز ، شیلڈز و سرٹیفکیٹس کی رونمائی اور پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے کوئٹہ پریس کلب میں تقریب ہوئی ،تقریب میں خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سابق رکن اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی ، شکیلہ نوید دہوار ، قبائلی رہنما سردار نصر الدین کاکڑ ، کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند ، سردار حبیب الرحمٰن ، حاجی حفیظ کاکڑ ، سابق ڈی جی صحت ڈاکٹر سلیم ابڑو ، ڈاکٹر عبدالرحمٰن نوید ، صاحبزادہ رفیع اللہ ، گلزار شاہ ، ڈاکٹر ادریس شاہ اور دیگر کو روایتی پگڑیاں پہنائیں جبکہ قبائلی رہنماء سردار نصرالدین کاکڑ نے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کو روایتی پگڑی پہنائی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کو کے کے ایف کی 31 ویں سالگرہ اور پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نےخدمت کے30سال کامیابی کے ساتھ مکمل کرلئے ،29ستمبر کو فانڈیشن کی 31 ویں سالگرہ کے سلسلے میںپروگرام ہوگا جس میں ملک و بیرون ملک سے مندوبین شرکت کریں گے۔