• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری جدوجہد کا مقصد بلوچستان کےعوام کی خوشحالی ہے، بی این پی عوامی

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر ناشناس لہڑی کی قیادت میں صدر دین ، جہانگیر خان اسراء اللہ ، منور علی ، فاروق گشکوری ، اشفاق احمد ، اظہر الدین ، شاہجان ، علی مراد گشکوری و دیگر نےمرکزی صدر راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بی این پی (عوامی) میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنماء بہادر خان لہڑی، عطاء اللہ لہڑی ، شاہ خالد مینگل ،ظفر احمد بنگلزئی، عبدالباقی بنگلزئی ، کامریڈ نذیر رئیسانی، خدائیداد لہڑی ،جعفر لہڑی ، ظفر احمد مینگل ،آصف سومرو،علی احمد مینگل ،ذوالفقار سمالانی، عامر شاہوانی،عبید بنگلزئی و دیگر بھی موجود تھے ڈاکٹر ناشناس لہڑی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجی راہشون واجہ میر اسد اللہ بلوچ کے وژن پر عمل پیرا ہیں بی این پی (عوامی) کے قائدین اول دن سے اپنے آئین و منشور پر کاربند رہتے ہوئے عوام کے حقوق کی تحفظ کیلئے کوشاں رہے ہیں ہر فورم پر عوامی حقوق کی جدوجد کرتے ہوئے بلوچستان کے مظلوم محکوم و لاچار عوام کی خدمت کی ہے ،آنے والا دور بی این پی (عوامی) کا ہوگا ہماری جدوجہد کا مقصد بلوچستان کےعوام کی خوشحالی و آسودگی ہے۔
کوئٹہ سے مزید