• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون روایات قابل فخر،قومی یکجہتی کو پروان چڑھانا ہوگا، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ کرن بلوچ نےپشتون کلچر ڈے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادپشتون اقوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون کلچر پاکستان کے ثقافتی گلدستے میں خوبصورت پھول ہمارا قومی ورثہ ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پشتون ثقافت کی اساس محبت، مہمان نوازی اور فطرت سے پیار ہے۔ پشتون عوام تاریخی طور بہادر اور حریت پسند رہے ہیں۔ہمیں اپنے پر امن بقائے باہمی کو فروغ دینے کیلئے تمام قومیتوں کے اہم دنوں کو قومی سطح پر باضابطہ منانے کی ضرورت ہے تاکہ قومی جذبے کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں اور اسی طریقے سے ہی ہم قومی یکجہتی، اتحاد و یگانگت کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثقافتی اقدار کی اہمیت کو ہماری زندگیوں میں نمایاں اہمیت حاصل ہے۔ ہماری تہذیب و تمدن کو احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ پشتون روایا ت قابل فخر ہیں۔ آج کے دن کے منانے کا مقصد محبت، احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ میں اپنے پشتون بھائیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے آج کے دن کی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
کوئٹہ سے مزید