• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی این جی گروپ کی تاریخی کامیابی پر تاجر برادری کو مبارکباد

کراچی (پ ر) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اسپیشل کمیٹی برائے اسمال ٹریڈرز کے چیئرمین عبدالمجید میمن نے کراچی چیمبر کے الیکشن میں بی این جی گروپ کی تاریخی کامیابی پر تاجر برادری کو مبارکباد پیش کی ہے اور تمام چھوٹے اور بڑے تاجروں سے اظہار تشکر کیا ہے۔دریں اثناء آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمارٹ ٹریڈرز اینڈ کاٹیجز انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد ، سینئر نائب صدر سید لیاقت علی ، نائب صدر جاوید حاجی عبداللہ اور دیگر نے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید