لندن (نیوز ڈیسک) جنوبی لندن میں نوجوان کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 19سالہ نوجوان جوبلی پارک میں ہونے والے حملے میں شدید زخمی ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ائر ایمبولینس بلائی گئی لیکن نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا۔ رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں دل پر چاقو لگنے کو موت کی وجہ بتایا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے، ایک مشکوک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کے عینی شاہدین سے آگے آنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔