• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون وآئین کے مطابق چیئرمین کوعدالت میں پیش کیا جائے، پی ٹی آئی

کوئٹہ (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما سید تاج آغا نے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ قائد عمران خان کو منظر عام پر لایا جائے قوم کو ان کی سلامتی اور صحت سے متعلق تشویش ہے، عدالت کو عمران خان کے سامنے نہیں بلکہ عمران خان کو عدالت کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے جو قانون اور آئین کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کا بہانہ بنا کر عوام کو ان کے محبوب قائد سے دور رکھا جا رہا ہے اور چند دنوں سے قائد سے متعلق کوئی خبر یا اطلاع سامنے نہیں آئی جو باعث تشویش ہے عمران خان ناقابل تسخیر اور پہاڑ کی مانند ہیں۔ ان کو کسی بھی طرح زیر نہیں کیا جا سکتا نہ جھکایا جا سکتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید