کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل بینچ بلوچستان اسمبلی میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرے گی۔واضح رہےکہ ظہر احمد،فیصل الہٰی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہےکہ بلوچستان اسمبلی میں خالی اسامیوں پر اسمبلی افسران کے بھائی بیٹے اور رشتہ داروں کو بھرتی کیا گیاہےاور حق دار امیدواروں کو نظر انداز کردیا گیاہے۔درخواست میں عدالت سے بلوچستان اسمبلی کی خالی اسامیوں پر اقرباء پروری اور منظور نظر افراد کی بھرتیوں کا نوٹس لینے اور حق دار امیدواروں کو انصاف فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔