• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 سب رجسٹرار اور ایک آفس سپرنٹنڈنٹ کے فوری تبادلے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بورڈ آف ریونیو سندھ میں بدعنوانی کی شکایات پر وزیر اعلیٰ سندھ کا ایکشن،6سب رجسٹرار اور ایک آفس سپرنٹنڈنٹ کے فوری تبادلے کا حکم،وزیر اعلیٰ ترجمان کے مطابق بدعنوانی کی سنگین شکایات موصول ہونے کے بعد ان کے فوری تبادلے کرنے اور انکی جگہ اچھی شہرت کے حامل افسران کو تعینات کرنے کا حکم دیا ، وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر ریونیو یونس ڈھاگا سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ سب رجسٹرار بدرمیتلو، شکیل وگھیو، ندیم بلوچ، اقبال حسین، اسماعیل راہپوٹو اور آصف سرکی اور ایک آفس سپرنٹنڈنٹ ضیا شاہ شامل ہیں، وزیر اعلٰی نے مختارکاروں اور دیگر ریونیو افسران کے تبادلوں اور تعیناتی میں بدعنوانی میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر بورڈ آف ریونیو کے آفس سپرنٹنڈنٹ ضیا شاہ کو ہٹانے کی ہدایت کی ہے، واضح رہے کہ ان افسران کو حال ہی میں تعینات کیا گیا تھا اور اب ان کے فوری تبادلے کا حکم دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ نے بورڈ آف ریونیو کو ان کے خلاف انکوائری شروع کرکے رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید