• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

65 سال سے زیادہ عمر کے 46 فیصد افراد محفوظ طریقے سے انٹرنیٹ استعمال کرنا نہیں جانتے

لندن (پی اے) ایج یوکے کی نئی ریسرچ سے ظاہر ہوا ہے کہ 65سال سے زیادہ عمر کے 45فیصد افراد محفوظ طریقے سے انٹرنیٹ استعمال کرنا نہیں جانتے اسٹڈی کے مطابق 23فی صد معمر افراد نہ تو کمپیوٹر کھول سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی اکائونٹ لاگ ان کر سکتے ہیں۔ اس صورت حال کے سبب معمر افراد کو ضروری سروسز تک بآسانی رسائی کے قابل بنانے کیلئے باقاعدہ مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ اسٹڈی سے ظاہر ہوتا ہے کہ 35فیصد معمر افراد اپنے کمپیوٹر پر وائی فائی لگانا بھی نہیں جانتے۔ چیرٹی کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ 2.7ملین معمر افراد انٹرنیٹ کو ہر زاویئے سے نہیں چلا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعدادو شمار تشویشناک اور معمر افراد کی بھاری تعداد کو موجودہ ڈیجیٹل دور سے دور رکھنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حیرت انگیز بات نہیں ہے کیونکہ انٹرنیٹ معمر افراد کے دور کی ایجاد نہیں ہے اور بہت سے لوگوں کو اس ٹیکنالوجی سے کم ہی واسطہ پڑا ہے۔ ایج یوکے نے ایک مہم چلائی ہے جس کے تحت حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ڈیجیٹل حکمت عملی کے آسان طریقے سے استعمال کے بارے میں تفصیلات شائع کرے اور معمر افراد کو یہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے اور اس کے ذریعے سروسز تک رسائی حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرے۔ ایج یوکے کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ناواقفیت کی بنیاد پر انہیں حکومت کے مختلف اداروں سے رابطہ کرنے میں دقت ہوتی ہے اور وہ ہسپتال کے اپائنٹمنٹ لینے اور پارکنگ فیس ادا کرنے میں بھی دشواری محسوس کرتے ہیں۔

یورپ سے سے مزید