کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن معمار میں گھر کے اندرفائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا ، مقتول کا والد واقعے کے بعد کوئٹہ فرار ہوگیا جبکہ مقتول کے چچا نے واقعہ کو ڈکیتی مزاحمت قرار دیا ہے ، جبکہ پولیس کو شبہ ہے کہ قتل مقتول کے والد نے کیا اور کرائم سین کو پانی سے دھو دیا۔تفصیلات کے مطابق گلشن معمار تھا نے کی حدود گلشن معمار سیکٹر وائی ٹو میں واقع گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں 20سالہ نوجوان سہیل خان ولد مصطفی خان جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملنےپر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش عباسی اسپتال منتقل کی ،اس حوالے سےپویس کا کہنا ہےکہ مقتول موبائل فون کا کام کرتا تھا اس کی لاش کمرے میں ملی لیکن جب پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو کرائم سین کواہلخانہ پانی سے دھو چکے تھے پولیس کو پستول کا خول نہیں ملا جبکہ سکہ ملا وہ بھی چور ی ہوچکا تھا کمرے کی دیوارپر ایک گولی نشان ملاہے۔