• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملا جلا رجحان، 27 پوائنٹس کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، سرمایہ کاروں کی کم دلچسپی کے باعث نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر معمولی اتار چڑھائو کے بعد ملاجلا رحجان رہا ، کے ایس ای100انڈیکس میں 27پوائنٹس کی کمی ،51.53فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،سرمایہ کاری مالیت 17ارب 72کروڑ 92لاکھ روپےبڑھ گئی،کاروباری حجم بھی 13.17فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہواجس کے بعد 100انڈیکس میں 169 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا لیکن مجموعی طور پر سرمایہ کاروں کی جانب سے زیادہ سرگرمی نظر نہیں آئی اور خریداری محدود رہی ، دوپہر کے بعد منافع کی خاطر فروخت کا دباو بڑھ جانے سےمارکیٹ منفی زون میں آگئی اور انڈیکس 116پوائنٹس تک کم ہو گیا تاہم اختتام پر اس معمولی اتار چڑھاو کے بعد کے ایس ای100انڈیکس 27.47 پوائنٹس کی کمی سے 46393.68 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔
اہم خبریں سے مزید