• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارباب غلام کی شہادت سے گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا ،لشکری رئیسانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ارباب غلام کاسی ایڈووکیٹ اس سرزمین کے فرزند تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی سیاسی عمل میں رہ کر جدوجہد کرتے ہوئے گزاری ان کی شہادت سے گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا ہے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کلی کتیر کچلاک میں ارباب غلام کاسی ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر شہید کے روح کے ایصال ثواب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ قبل ازیں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی قیادت میں ایک وفد نے اے این پی کے مرکزی رہنما رشید خان ناصر اور ارباب غلام کاسی ایڈووکیٹ کے فرزندوں سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کی ۔بعد ازاں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے متحرک سیاسی کارکن جہانزیب اعوان کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کی ۔
کوئٹہ سے مزید