راولپنڈی ( وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر سی ٹی ڈی کے 190 افسروں کے پے سکیل اپ گریڈ کر دیئے گئے ، سپروائزر کی 40آسامیوں کو گریڈ 9 سے 14 میں، جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 80 آسامیاں کوگریڈ 7 سے 12 ، اسسٹنٹ سپروائزر کی 50 آسامیوں کو گریڈ 7سے گریڈ9 ، جونیئر سپروائزر کی 20 پوسٹوں کو گریڈ 5 سے 7 میں اپ گریڈ کر دیا گیا۔ اپ گریڈیشن سے سی ٹی ڈی افسران کی تنخواہوں میں اضافہ اور کیرئیر گروتھ کی راہ ہموار ہوگئی۔