• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹن ٹروڈو نے بھارتی دہشتگرد چہرہ دنیا کے سامنے پیش کر دیا‘ مشعال ملک

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جنگی جرائم ہو رہے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو نے بھارت کا اصل دہشت گرد چہرہ دنیا کے سامنے پیش کر دیا۔ وہ سکھوں کی عالمی نسل کشی اور انڈیا کی جانب سے ہیومن رائٹس کی خلاف ورزیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر رہی تھیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بھارت کا دہشت گرد نیٹ ورک پوری دنیا کے سامنے آ رہا ہے۔‘ یورپ‘ امریکہ اور مغربی دنیا اس وقت جسٹن ٹروڈو کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارت کو کشمیریوں اور اقلیتوں کے خون کی لت پڑ چکی ہے۔
اسلام آباد سے مزید