لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ایسوسی ایشن آف یورالوجیکل سرجنز لاہور چیپٹر کے انتخابات مکمل ہو گئے ، نتائج کے مطابق پروفیسر آف یورالوجی جنرل ہسپتال پروفیسر خضر حیات گوندل 102ووٹ لے کر2سال کیلئے صدر منتخب ہو گئے جبکہ اُن کے مد مقابل پروفیسر ندیم بن نصرت نے 82ووٹ حاصل کیے۔ ڈاکٹر شاہ جہان جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر ناصر ابراہیم فنانس سیکرٹری کی نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔