شوگر کے مریضوں کی بینائی بچانے کے لیے مخصوص انجیکشن لگانے کے معاملے پر متاثرین کا کہنا ہے کہ ایک انجیکشن لگنے کے بعد ہی بینائی چلی گئی۔
متعلقہ انجیکشن سے متاثرہ افراد نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انجیکشن لگنے کے بعد آنکھ میں تکلیف شروع ہو گئی تھی۔
متاثرین نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے 3 انجیکشن لگوانے کا کہا تھا، ماڈل ٹاؤن کے اسپتال سے انجیکشن لگوایا تھا جو 6 ہزار روپے میں خریدا تھا اور پہلے انجیکشن سے ہی بینائی چلی گئی۔
متاثرین نے یہ بھی بتایا ہے کہ جناح اسپتال سے آپریشن ہوئے، آنکھوں کا انفیکشن صاف ہوا ہے مگر ابھی تک دکھائی دینا شروع نہیں ہوا۔