کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کی جانب سے نیب آرڈیننس ترمیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن کا ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کردیا ۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 8 ملزمان کو 7 اکتوبر کو طلب کرلیا .احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن کا ریفرنس سماعت کےلیے مقرر کردیا ۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 8 ملزمان کو طلب کرلیا۔ عدالت نے ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان میں بشارت مرزا، ذوہیر صدیقی ، شعیب وارثی ، ملزمان خالد رحمان، ملک عثمان،یوسف جمیل اور اقبال زیڈ احمد کو بھی طلب کرلیا ۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 7 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔