• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس نے جشن میلاد النبیؐ کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی ٹریفک پولیس نے جشن میلاد النبیﷺکے موقع پر جلوسوں کی سکیورٹی اور شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا۔اس موقع پرٹریفک پولیس کے 455 اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔جشن میلاد النبیؐ کے موقع پر دو مرکزی جلوس نکالے جائیں گے جن میں ایک جلوس جامع مسجد حنفیہ جامع مسجد روڈ سے 10بجے صبح بر آمد ہو گا ۔ جلوس کے گزرگاہوں والے مقامات سے مرحلہ وار ڈرائیورشن لگا کر ٹریفک کیلئے بند کیا جائے گا۔دوسرا جلوس ساڑھے نوبجےصبح 22نمبر چونگی سے نکالا جائے گا ۔ اس دوران ٹریفک کو متبادل راستوں پر چلایا جائےگا۔
اسلام آباد سے مزید