• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیبہ وریلوے کے سابق ناظمین کی جی ایم سوئی سدرن گیس سے ملاقات

کوئٹہ(پ ر)سابق ناظم کلی دیبہ ہاشم خان بڑیچ اور پاکستان مسلم لیگ ن ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری و سابق نائب ناظم ریلوے جاوید اعوان نے گزشتہ روز جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی فاروق احمد خان سے ملاقات کی اور کلی دیبہ و ریلوے کالونی کے لئے 8 انچ کی نئی پائپ لائن کی منظوری کے بعد جلد کام مکمل کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ن لیگ ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر بنگلزئی بھی موجود تھے۔
کوئٹہ سے مزید