اسلام آباد(نمائندہ جنگ،آئی این پی)سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا، شاہد خاقان عباسی، سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں، عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 24اکتوبر کو ریفرنس کی دوبارہ سماعت ہو گی،اس حوالے سے عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جس اسٹیج پر ریفرنس کی سماعت رکی ہوئی تھی وہیں سے دوبارہ شروع ہو گی،واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی پر ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تقرری کیلئے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔