کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا سیوریج کے زہریلے پانی سے سبزیوں کی کاشت کے خلاف جاری کریک ڈاؤن دوسرے ہفتہ میں داخل ہوگیا ۔ اس ضمن میں بی ایف اے آپریشن ٹیموں نے سرکی روڈ ، لہڑی گیٹ اور نیو سبزل روڈ میں تقریباً 80 ایکڑ اراضی پر گوبھی،دھنیا اور سلاد کی تیار و زیر کاشت فصلیں ٹریکٹر چلاکر تلف کردیں ۔ فصلوں کو گندے پانی کی سپلائی روکنے کے لیےمتعدد مقامات پر نالوں سے پانی کی فراہمی کے ذرائع بھی کاٹ دئیے گئے۔ ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازئی کے مطابق زہریلے پانی سے کاشت کردہ سبزیاں غذائیت کی بجائے انسانی صحت پر منفی اثرات و مختلف بیماریوں کا سبب بن رہی ہیں ،بی ایف اے گندے پانی سے مضر صحت سبزیوں کی۔