• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس، رؤف صدیقی احتساب عدالت میں طلب

ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی—فائل فوٹو
ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی—فائل فوٹو 

کراچی کی احتساب عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رؤف صدیقی کو طلب کر لیا۔

محکمۂ سندھ اسمال انڈسٹری میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کے خلاف کیس کی سماعت مقرر کر لی گئی۔

احتساب عدالت کی جانب سے رؤف صدیقی و دیگر ملزمان کو 29 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔

نیب  کے مطابق ملزمان پر محکمۂ سندھ اسمال انڈسٹری میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزم ہے۔

قومی خبریں سے مزید