اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اراضی کے حصول کے بعد مالکان کو ادائیگی سے متعلق ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل کی جانب سے ممبر بورڈ آف ریونیوکے لیے لفظ ʼʼصاحب ʼʼاستعمال کرنے پر سخت ناگواری کا اظہارکرتے ہوئے حکومت کو آئندہ سرکاری ملازمین کے لئے ʼʼلفظʼʼصاحب استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ آبزرویشن دی ہے کہ لفظʼʼ صاحبʼʼ کے تصور نے سب کچھ تباہ کردیا ہے،سرکاری افسران کے لیے ʼʼصاحب ʼʼ کایہ لاحقہ غلام ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے ،اگرچہ ہمارا وطن 1947میں آزاد ہواتھا لیکن ہم غلامانہ ذہنیت سے ابھی تک نہیں نکل سکے ہیں۔