ملتان (سٹاف رپورٹر) سالانہ مرکزی جلوس جشن عیدمیلاد النبیﷺ مسجد غوثیہ لعل کرتی سے 9بجےنکالا جائے گا،جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا 12بجے مسجد غوثیہ پر اختتام پذیر ہوگا جب کہ 30ستمبربروز ہفتہ جلسہ عیدمیلاد النبیؐ بمقام چوک لعل کرتی منعقد ہوگا اوربعدنماز عشا جلسے سے مولانا حضرت نیازی احمد مہروی خطاب کرینگے۔