ملتان ( سٹاف رپورٹر ) میونسپل کارپوریشن کے شعبہ ریگولیشن کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن کا سلسلہ مسلسل جاری ،شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں ، بھاری مقدار میں سامان قبضہ میں لے لیا گیا،گزشتہ روز ڈیرہ اڈا ،گھنٹہ گھر،واٹر ورکس روڈ،مچھلی منڈی ،دولت گیٹ ،حافظ جمال روڈ,14 نمبر چونگی ،ممتاز آباد،چوک فوارہ، چلڈرن کمپلیکس چوک، ایم ڈی اے ،چوک براراں،الله شافی چوک ،لودھی کالو نی ،نواب پور روڈ،نیا بھٹہ8، نمبر چونگی پیر خورشید کالو نی ،برینڈ روڈ9 نمبر و دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔