• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 46 مقدمات درج کرلیے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 46مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے عاطف سے تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر 16ہزارو موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے محمد شفیق سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر 20ہزار و موبائل لے گئے تھانہ قطب پور کے علاقے موٹرسائیکل سوار ملزمان اقبال سے جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمد فاروق کے کریانہ دوکان میں تین نامعلوم ملزمان نے گھس کر اسلحہ کی نوک پر 40ہزار نقدی سمیت دیگر ہزاروں مالیت کا سامان لوٹ کر لے گئے تھانہ نیوملتان کے علاقے نعمان احمد سے مسلح ڈاکو نقدی و موبائل چھین لیا زوار حسین سے نامعلوم ملزمان نے نقدی و موٹرسائیکل چھین کر لے گئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے مصطفی اشفاق سے مسلح ڈاکو موبائل و لیپ ٹاپ چھین کر فرار یاسر حسین سے مسلح ملزمان نے نقدی 16ہزار چھین لی تھانہ دولت گیٹ کے علاقے فہد خان سے جھپٹا مارکر ملزمان موبائل لے گئے ساجد رضا ،حماد ،سجاد علی ، حنا شفیق ، محمد رمضان ، محمد سلیم ، الیاس ، امیر حمزہ ، حسن عابد ،عابد حسین ، امجد علی ،عبدالباری ، یوسف،محمد ندیم ، محمد سعید ، شہزاد پطرس ،جہانگیر مسیح ، محمد اکبر ، علی محمد ،اللہ دتہ ، منیر حسین ، محمد یوسف ،علی عباس ، مرید حسین ،عبدالمجید ، غلام مصطفی ،ناہید اختر ،ثاقب ،محمد اقبال ، احسان علی ،معاذ علی ،اشتیاق ، صدیق ،عمیر ،عزیز ،انتظار احمد ، حضور بخش اور معاذ آصف کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ 
ملتان سے مزید