• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ریجن کے شعبہ آپریشن کنسٹرکشن سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئر گُل محمد زاہدنے ملک میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظرحالات سے نمٹنے کے لئے ریجن کے شعبہ آپریشن، کنسٹرکشن کے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور انہیں بغیر کسی تعطیل کے دفاتر اور کمپلینٹ سنٹرز میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔وزارت توانائی (پاورڈویژن)کی ہدایت پر میپکو ہیڈ کوارٹر میں قائم ہونے والے کنٹرول روم میں چیف انجینئرخدمات سرانجام دے رہے ہیں جنہیں مکمل اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن میپکو وقاص مسعود چغتائی کی جانب سے جاری ہونے والے سرکلر میں کہاگیاہے کہ ایمرجنسی حالات میں بجلی بحال کرنے یا بند کرنے کے لئے تیار رہیں اورڈیوٹی کے دوران ٹی اینڈ پی/پی پی ای کا بھرپور استعمال کریں۔ 
ملتان سے مزید