ملتان (سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ ن سپورٹس اینڈ کلچر ملتان کے سٹی صدر زاہد مسعود،خواتین ونگ کی صدر شازیہ ہاشمی،جنرل سیکرٹری شازیہ خان،سینئر نائب صدور عرفان خان، صابر علی قریشی، عمران لطیف قریشی، تاج الدین قریشی،نائب صدر عثمان ہاشمی،جنرل سیکرٹری نمیر علی،صدر این اے 150 سید مصطفی نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور پاک فوج کی بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے جو اقدامات کیے گئے قوم کے سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں اور آج پوری پاکستانی قوم، حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے بھارتی حملوں کے نتیجے میں بھارت کو ناکوں چنے چبوا دئیے۔