• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سکولوں میں9 مئی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد ہوگا، سی ای او ایجوکیشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) سکولوں میں چھٹی کے باوجودضلع ملتان کے سکولوں میں آج9مئی کے حوالے سے تقریبات ہوں گی جن میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجتی کیا جائے گا، اس حوالے سے سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ آج سکولوں میں 9 مئی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔مرکزی تقریب قائد اعظم اکیڈمی ملتان میں ہوگی جس میں ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری خصوصی شرکت کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجتی کیا جائے گا ۔ سکولوں کے بچے ٹیبلوز ،نظمیں اور خصوصی تقاریر میں حصہ لیں گے۔
ملتان سے مزید