ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے انتخابات میں تاجر دوست گروپ نے میدان مار لیا، مہر محمد شاکر صدر قمر زمان خان وزیر سینئر نائب صدر چوہدری محمدسرور جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ، الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق کل2000ووٹوں میں سے 1839ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں 37ووٹ مسترد ہوئے تاجر دوست گروپ نے 1110جبکہ تاجر اتفاق گروپ نے 692ووٹ حاصل کئے یوں تاجر دوست گروپ 418ووٹوں کی واضح برتری سے کامیاب قرار پا یا اور حافظ صادق گروپ ناکام ہوگیا۔