• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکی جماعتوں کی طرف سے بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سرائیکی جماعتوں کی طرف سے بھارتی جارحیت کے خلاف چوک ڈیرہ اڈا پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرین نے انڈیا مردہ باد،مودی مردہ باد،مٹ کر رہیگا ہندوستان، پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کی پرجوش نعرے بازی کی، مظاہرے کی قیادت سرائیکی رہنما ظہور احمد دھریجہ،مہر مظہر عباس کات،شریف خان لشاری،ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ،ندیم خان لشاری نے کی ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سرائیکی رہنمائوں نے کہا کہ مودی دونوں طرف کے ڈیڑھ ارب سے زائد لوگوں کو جنگ میں جھونک کر آگ لگانا چاہتا ہے،ہم اپنے وطن کے دفاع اور انڈیا کو سبق سکھانے کے لیے پاک فوج کے ساتھ سرحدوں پر جا کر لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ 
ملتان سے مزید