ملتان(سٹاف رپورٹر ) میونسپل کارپوریشن ملتان کے چیف آفیسر اقبال خان نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام کی آمد سے قبل لائسنس داروں کو مجالس عزا اور ماتمی جلوس روٹس کے سلسلے میں درپیش مسائل کے حل کو حقیقی معنوں میں یقینی بنایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ کی قیادت میں ملتان کے قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنس داروں سے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا ،اس موقع پر میونسپل آفیسر شہزاد منیر،سپرنٹنڈنٹ انفراا سٹرکچر سید وسیم زیدی،سپرنٹنڈنٹ لائٹ محمد طارق سلیم، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سیف الرحمان،سب انجینئرز خضر خان، اختر عباس، فرید الدین، ذوالفقار علی سمیت لائسنس داران موجود تھے۔