ملتان (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایات پر ریلوے ملتان ڈویژن کا ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، ریلوے اسٹیشن ظریف شہید کے نزدیک2کروڑ روپئے مالیت کی زمین واگزار کروا لی گئی تفصیل کے مطابق ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار شیخ کی سربراہی میں ریلوے انتظامیہ ملتان ڈویژن نے ریلوے اسٹیشن ظریف شہید ناجائزقابضین کے خلاف آپریشن کیا گیا دوران آپریشن50مرلے کمرشل ریلوے اراضی مالیتی2کروڑ روپے واگزار کرائی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان ذوالفقار علی شیخ کا کہنا تھا کہ ملتان ڈویژن میں قبضہ مافیا سے ایک ایک انچ ریلوے زمین واگزار کروائیں گے۔