ملتان ( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے گزشتہ روز ملتان کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا، اس موقع پر سینئر منیجر آپریشن انوار الحق نے صفائی آپریشن پر بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر شہریوں سے صفائی صورتحال بارے دریافت کیا، انہوں نے کہا کہ نجی کنٹریکٹرز ماحول کے تحفظ کیلئے جدید لینڈ فل سائٹس بنارہے ہیں، ویسٹ کولیکشن کی شرح میں دگنا اضافہ ہونے سے عوام کو براہ راست ریلیف ملا،ضلعی انتظامیہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے نئے نظام کی کڑی مانیٹرنگ کررہی ہے،شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی زیرو ویسٹ چلائی جارہی ہے۔