ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔مخدوم رشید پولیس نے ملزم اعظم عرف کالی سے 2ہزار گرام ہیروئن ،1300گرام چرس بستی ملوک پولیس نے ملزم ایوب سے 18لیٹر شراب سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم ارشاد احمد سے 200گرام چرس ملزم اعجاز شاہ سے 20لیٹر شراب ملزم ارشاد سے 140گرام چرس قادر پورراں پولیس نے ملزم فیصل سے 25لیٹر شراب مظفر آباد پولیس نے ملزم رمضان سے 20لیٹر شراب پاک گیٹ پولیس نے ملزم آفاق سے 2شراب کی بوتلیں جبکہ ملزم شہروز سے شراب کی بوتلیں برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔سٹی جلالپور پولیس نے نومولود کو قتل کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں عورت کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے چوری کی موٹرسائیکل قبضہ میں رکھنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے جعلی نوٹ چلانے کے الزام میں عورت کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے لین دین کے معاملات شہری کو بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ملازمین کیساتھ بدتمیزی کرنے اور ڈنڈا مارکر دوشیزہ کو زخمی کرنے کے الزام میں عورتوں سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔