کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نےکہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں مقبولیت کے لحاظ سے تمام پارٹیوں کو پیچھے چھوڑ رہی ہے ، ہم آئندہ الیکشن کیلئے مکمل طور پر تیار ہیںاور انشاء اللہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں کامیابی حاصل کر کے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میںحکومت بنائیں گے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ آزادانہ غیر جانبدارانہ صاف شفاف انتخابات ہے، اقتدار کا اختیار عوام کے پاس ہے چیئر مین بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہونگے، انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اداروں، شہدائے وطن کی یادگاروں پر حملہ آور ریاست دشمنوں کیساتھ نہیں بیٹھ سکتے، پیپلز پارٹی جبر شاہی مظالم اورشہادتوں کےباوجود پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موثر آواز میں موجود ہے، قومی عوامی مفاد اورمعاملات پر اظہار خیال کیلئے ممبران پارلیمنٹ کو حق نمائندگی دیا جائے ۔