واشنگٹن( نیوز ڈیسک)کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق امریکی میڈیا کی جانب سے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ جس کے مطابق عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں 3نہیں بلکہ 6 افراد ملوث تھے۔امریکی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ خالصتان تحریک کے رہنماکے قتل میں ملوث ملزمان نے ایک نہیں بلکہ 2گاڑیاں استعمال کیں، ہردیپ سنگھ کی گاڑی کو ملزمان کی ایک گاڑی نے پارکنگ ہی میں روکا جس کے بعد اچانک نمودار 2ملزمان نے فائرنگ کی۔