• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے میں داخلے سے روک دیا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) سکھوں نے برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو گلاسگو میں واقع گوردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا ۔ کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے سکھ مظاہرین بھارتی ہائی کمشنر کے سامنے آگئے۔سکھ مظاہرین نے بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے سے واپس جانے پر مجبور کردیا۔یاد رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پچھلے دنوں بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے۔

دنیا بھر سے سے مزید