اسلام آباد(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکرنڈ واقعے میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نگران حکومت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سکرنڈ میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ہلاکتیں باعث تشویش ہیں ،واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔ سکرنڈ میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 4افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔نگران وزیراعلی سندھ مقبول باقر کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کیلئے نکوائری کمیٹی تشکیل دینے کے بعد 3 رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا جو تحقیقات کرے گی۔