• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے کے علاقوں میں بیک وقت آپریشن، سندھ، پنجاب وزراء اعلیٰ کا اتفاق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہفتہ کو سندھ کے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کے دوران دونوں صوبوں کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوئوں کے خلاف بیک وقت اور مشترکہ آپریشن سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔سندھ اور پنجاب دونوں کے وزرائے اعلیٰ نے بیک وقت ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شروع کرنے پر اتفاق کیا تاکہ دونوں صوبوں کی طرف جانے والے ان خارجی راستوں کو بند کیا جا سکے۔دونوں وزرائے اعلی نے انٹیلی جنس رپورٹ ایک دوسرے سے شیئر کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ مشترکہ کلین اپ آپریشن کے لیے سندھ اور پنجاب کے آئی جی پیز کے اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے۔ ملاقات بروز ہفتہ وزیراعلی ہاوس کی انیکسی میں منعقد ہوئی ۔دونوں نگراں وزرائے اعلی نے صوبوں کے کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف کلین اپ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا۔نگراں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے کچے کے علاقے میں آپریشن باقاعدہ آغاز کر چکی ہے۔ رینجرز/پاک فوج کی شمولیت سے اس میں مزید تقویت آئے گی۔نگراں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے کچے کے علاقے کو بھی اسی طرح کے ڈاکوں کا سامنا ہے ۔ پنجاب پولیس ڈاکوں کے خلاف متعدد کارروائیاں کرچکی ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ان کے خاتمے کے لیے مشترکہ آپریشن شروع کیا جائے۔نگراں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ جب سندھ پولیس ان کا پیچھا کرتی ہے تو ڈاکو پنجاب کے کچے کے علاقے کی طرف بھاگتے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید