• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں کیش وین لوٹنے میں ملوث ملزم کا بھائی گرفتار، 5 کروڑ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے کورنگی میں کیش وین لوٹنے کی واردات میں ملوث ملزم کے بھائی کو گرفتار کر کے5کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے،پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کے بھائی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 5کروڑ 31لاکھ روپے کی رقم برآمد کر لی گئی ہے اور ملزم کی حوالگی کے لئے پنجاب پولیس اور محکمہ داخلہ سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ واردات رواں سال کی اب تک کی سب سے بڑی واردات ہے ۔ ملزم سیکیورٹی کمپنی کے ڈرائیور رائے زوہیب حسین ولد عبد الرشید کا آبائی تعلق پنجاب کے علاقے ویہاڑی سے ہے، ملزم زوہیب نے گذشتہ ہفتے ساتھی گارڈ ثاقب کو ٹھنڈا پانی لینے گاڑی سے اتارا تھا اور کیش سے بھری گاڑی لے اڑا تھا۔پولیس کو کریو چیف موسی خان نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ کیش وین میں ڈرائیور زوہیب اور مجھ سمیت چار ملازمین سوار تھے۔ چار افراد میں وین ڈرائیور زوہیب، گارڈ ثاقب، گارڈ شیر احمد اور میں شامل ہوں، ہم بینکوں سے رقم کی ترسیل پر مامور تھے، مختلف بینکوں سے ہم نے 6 کروڑ 35 لاکھ روپے اکٹھا کرکے گاڑی میں رکھے تھے۔19 سمتبر کو شام چار بجے ہم سیکٹر 16 میں واقع میزان پینک پہنچے، میں محمد موسیٰ اور گارڈ شیر احمد بینک سے کیش لینے چلے گئے، گاڑی میں ڈرائیور زوہیب کے ہمراہ گارڈ ثاقب کو باہر ٹہرایا، ہم بینک سے کیش لے کر باہر نکلے تو کیش وین موجود نہیں تھی جبکہ گارڈ ثاقب بینک کے باہر بنا اسلحہ موجود تھا۔
اہم خبریں سے مزید