کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جنگ اور جیو کے اشتراک سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 21ویں روز گرپس تھیٹر گروپ کی جانب سے تھیٹر پلے ”آرٹ اور آٹا“ اردو اورانگریزی زبان میں آڈیٹوریم I میں پیش کیاگیا، تھیٹر پلے آرٹ اور آٹا کے رائٹر عمران اسلم تھے جبکہ ڈرامے کی کاسٹ میں فائزہ قاضی، خالد انعم، اَمید ریاض، خلیفہ سجیر الدین اور عائشہ شیخ شامل تھے، ڈرامے کے ذریعے عمران اسلم کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر صدر آرٹس محمد احمد شاہ نے استقبالیہ خطبہ میں کہا کہ تھیٹر فیسٹیول کرنے کی ٹھانی تو سوچا کہ ہمارے بڑے لوگوں کو ٹریبیوٹ کریں، کمال احمد رضوی، عمران اسلم، شیکسپیئر اور تھیٹر کے بڑے ناموں کو اس فیسٹیول میں ٹریبیوٹ پیش کیاگیا ہے، عمران اسلم ہمارا دوست ہمارا گرو، ہمارا منٹور بھی تھا، معروف ہدایت کار و اداکار خالد انعم کا اظہار خیال نے کہاکہ آج جو پلے کر رہے ہیں وہ سیاسی حالات و واقعات کا احاطہ کیے ہوئے ہے، عمران اسلم تھیٹر کے ذریعے جیسے بھی سیاسی حالات ہوتے تھے اس حا لات میں وہ ایسے الفاظ کہہ جاتے تھے کہ لوگ بعد میں سو چتے تھے۔